عام انتخابات ہر حال میں اپنے وقت پر ہوں گے یوسف رضا گیلانی

الطاف حسین توہین عدالت نوٹس کا جواب مشاورت کے بعد دیں گے، سابق وزیر اعظم

الطاف حسین توہین عدالت نوٹس کا جواب مشاورت کے بعد دیں گے، یوسف رضا گیلانی فوٹو: ایکسپریس

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چاہے جنگ بھی ہو پھر بھی انتخابات اپنے وقت مقررہ پر ہوں گے۔


ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الطاف حسین توہین عدالت نوٹس کا جواب مشاورت کے بعد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی قربانی کے باعث ہی ملک میں جمہوریت آئی اور ہم بے نظیر بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے بعد ہی میڈیا کو کچھ بتاسکیں گے، انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 80 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story