رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن کی دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات
خواجہ اظہار اور پرویز مشرف کی ملاقات ہوئی لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد زیر غور نہیں، ایم کیو ایم پاکستان
لاہور:
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دبئی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف سے ملاقات کی، جس میں بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست کی تقریرکے بعد کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر خواجہ اظہار نے پرویز مشرف سے مختلف معاملات میں صلح مشورے بھی کیے۔
دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں خواجہ اظہار الحسن کی مشترکہ دوستوں کے ہمراہ کھانے پر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں کراچی کی ترقی اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، پرویزمشرف کی اپنی الگ سیاسی جماعت ہے اور ایم کیوایم ایک علیحدہ سیاسی جماعت ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیاسی اتحاد زیر غور نہیں جب کہ مختلف قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔