خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا
وزارت داخلہ کے ڈی نوٹیفکیشن کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چھٹی کا اعلان واپس لیا۔
GUJRANWALA:
خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا لیکن بعدازاں چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کر اعلان کردیا تھا لیکن جب ترجمان وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی انکوائری کا کہا تو خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح سندھ حکومت نے بھی یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم اقبال پر کوئی چھٹی نہیں اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہوگا۔
وزارت داخلہ نے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر کوئی چھٹی نہیں جب کہ اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سائبر کرائم سیل کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔