کراچی میں 17ملٹی نیشنل سنیماؤں کی تعمیر کا کام رک گیا

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے سینما انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرگیا

سینما بند کرنے پر مجبورہوجائیں گے، عزیز خٹک، عدیل شیخ، ایسا ارادہ نہیں، ندیم مانڈوی والا۔ فوٹو: فائل

پاکستان بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد پاکستان بھر کے سنیماؤں کا بحران شدت اختیار کرگیا، کراچی میں زیر تکمیل 17 جدید ملٹی نیشنل سنے پلیکس سنیماؤں کی تعمیر فوری طور پر روکدی گئی۔

کراچی کے کیپری سنیما کے عزیز خٹک نے کہا کہ سنیما بند نہیں ہونے چاہیں ۔ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے صورتحال خراب ہوئی ہے لیکن ہم سنیما کو بند نہیں کریں گے۔


بمبینو سنیما کے مالک عدیل شیخ کا کہنا ہے کہ سنیماؤں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، یہی صورت حال رہی تو ہم سنیما کو بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، مانڈوی والا انٹرٹنینمٹ کے روح رواں ندیم مانڈوی والا نے بتایا کہ وہ اپنے سنیما بند کرنے کا کوئی ا رادہ نہیں رکھتے۔

 
Load Next Story