محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ 17 نومبر کو آسٹریلیا میں ہوگا
آل راؤنڈر کی بولنگ سے معطلی کی ایک سالہ مدت جولائی میں ختم ہوگئی تھی
محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ 17نومبر کو ہوگا، اس مقصد کیلیے وہ 3روز قبل ہی آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔
آل راؤنڈر کی بولنگ سے معطلی کی ایک سالہ مدت جولائی میں ختم ہوگئی تھی لیکن انجریز کی وجہ سے اپنے ایکشن کی اصلاح کیلیے کام نہیں کرسکے۔
فٹنس بحال ہونے پر انھوں نے بی سی بی سے کہا تھا کہ آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بائیومکینک ٹیسٹ کیلیے درخواست کی جائے، ذرائع کے مطابق ان کی بولنگ کا جائزہ 17نومبر کو لیا جائیگا۔