ای ین چیپل پر کاگیسو ربادا کے بارے میں نسلی تبصرے کا الزام عائد

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ای ین چیپل چینل نائن کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔

ربادا جوہانسبرگ میں پلے بڑھے، وہ ایک معروف کالج کے اسٹوڈنٹ رہے جبکہ ان کے والد نیوروسرجن ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ای ین چیپل پر جنوبی افریقی کرکٹر کاگیسو ربادا کے بارے میں نسلی تبصرے کا الزام عائد ہوگیا، وہ چینل نائن کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔


چیپل دراصل ربادا کی تعریف کررہے تھے کہ اچانک ان کے ساتھی کمنٹیٹر ای ین ہیلی نے پوچھا کہ نوجوان پیسر اپنی بولنگ میں اتنی اسپیڈ کیسے لائے۔ جس پرچیپل نے کہا جواب دیا کہ 'آپ کو یہ سوال اس کے گاؤں کے بیٹسمینوں سے پوچھنا چاہیے'۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ربادا جوہانسبرگ میں پلے بڑھے، وہ ایک معروف کالج کے اسٹوڈنٹ رہے جبکہ ان کے والد نیوروسرجن ہیں۔ ان کو دیہاتی قرار دینے کو نسلی امتیاز کے زمرے میں لیا جا رہا ہے۔

 
Load Next Story