فلم کی شوٹنگ اور ٹی وی شوز کیلئے وقت پر پہنچتی ہوں رانی مکھر جی

رانی مکھرجی نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود مجوزہ ایوارڈز کی تقریب کے لیے ڈانس کی ریہرسل میں حصہ لیا تھا۔

کمٹمنٹ میری نظر میں بہت اہمیت رکھتی ہے،رانی مکھرجی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ اپنا کام ذمے داری سے کرتی ہوں ،فلم کی شوٹنگ ہو یا ٹی وی شوز اپنے وقت پر پہنچ کر اسٹارز کی وقت پر نہ آنے کی روایت ختم کردی ۔


اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش بھی کرتی ہوں ۔واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود مجوزہ ایوارڈز کی تقریب کے لیے ڈانس کی ریہرسل میں حصہ لے کر سب کو حیران کردیا تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کمٹمنٹ میری نظر میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔
Load Next Story