سپریم کورٹ میں نااہل ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ انتخاب سے روکنے کیلئے درخواست دائر
جعلی ڈگری اور دہری شہريت كيس ميں نااہل قرار دیئے گئے ارکان پارلیمنٹ كو دوبارہ منتخب ہونے سے روكنے كے ليے سپريم كورٹ ميں آئينی درخواست دائر كردی گئی۔
مسلم ليگ (ن) كے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے دائر كی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے كہ جعلی ڈگری کے حامل ارکان نے اليكشن كمشين سے غلط بيانی كی جو آئین کے آرٹيكل 6 اور63 كی خلاف ورزی ہے۔ دہری شہريت اور جعلی ڈگری ركھنے والے سابق ارکان اسمبلی صادق اور امين نہ ہونے كی وجہ سے پارليمنٹ اور صوبائی اسمبلی كے ركن بننے كے اہل نہيں ہيں۔
درخواست میں عدالت عظمٰی سے استدعا كی گئی ہے كہ ان افراد كو اليكشن كے علاوہ كسی اور بھی عوامی عہدے كے ليے بھی نااہل قرار ديا جائے اور انہیں كسی اور پاليسی ساز فورم كا حصہ بننے سے بھی روكا جائے۔