پنجاب حکومت کی کرپشن ثابت ہوجائے تو ہر سزا کے لئے تیار ہوںشہباز شریف
نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے منع کیا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب پنجاب حکومت کی کرپشن ثابت کردیں تو وہ ہر سزا کے لئے تیار ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کرپشن نہ ہو لیکن وہاں قانون کی عملداری ہے، پنجاب میں قانون کی گرفت سخت ہے اسی لئے آج تک نیب کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ صوبائی حکومت پر کرپشن کا الزام لگائے، پنجاب حکومت نے کئی منصوبوں میں کرپشن کی کوششیں ناکام بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر کرپشن میں ملوث افراد کو گرفتار کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے گزشتہ 10 سال سے اسٹیل کا کوئی کاروبار نہیں کیا۔ چیئرمین نیب پنجاب حکومت پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں وہ ہر قسم کی تحقیقات اور کوئی بھی الزام ثابت ہوجانے پر ہر قسم کی سزا کے لئے تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے منع کیا ہے لیکن جس طرح انہوں نے اپنے حواریوں سمیت کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اگر آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی تو آئین اور قانون پر عمل کیا جائے گا۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کا فیصلہ 2008 سے مختلف ہوگا، عوام کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح مینڈیٹ دے گی تاکہ ملک میں ترقی کا عمل بہتر ہوسکے۔