سفارتکاروں کے لبادے میں مزید 5 بھارتی خفیہ ایجنٹ ملک بدر
را اور آئی بی کے ایجنٹوں کو واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ کیا گیا
پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ''را'' اور ''آئی بی'' کے مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو آج واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا، واہگہ کے راستے بھارت واپس جانے والے بھارتی سفارتی عملے میں راجیش کماراگنی ہوتری، امردیپ سنگھ، ٹوڈواٹا چی سمیت 6 افراد شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 3 بھارتی سفارتکارملک سے بے دخل کردیے گئے
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی سفارتکاروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
واضح رہے چند ماہ قبل بلوچستان سے ''را'' کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی سفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔

گزشتہ روز بھی 3 بھارتی سفارت کاروں کو اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی بھارت واپس روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔