ٹرمپ کی جیت پر دنیا بھر میں مندی سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے

انتخابی نتائج پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی جب کہ خام تیل اور امریکی ڈالرکی قدر میں کمی دیکھی گئی

بمبئی اسٹاک ایکس چینج 950 سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا، فوٹو : فائل

امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع جیت کے باعث دنیا بھر کی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔

امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاکس مارکیٹس، کرنسی ریٹ اور سونے کی قیمتوں میں غیر یقینی کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں شامل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک وقت میں 700 پوائنٹس نیچے چلا گیا، اسی طرح ممبئی، ٹوکیو، شنگھائی اور سڈنی اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

[poll id="1261"]


امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج نے حصص بازاروں کے علاوہ کرنسی مارکیٹس کو بھی متاثر کیا اور ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 2.30 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد یورو کی قیمت 116.70 سے بڑھ کر 119روپے پر آگئی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور برطانوی پاونڈ 131.80 سے بڑھ کر 132.80 روپے پر آگیا جب کہ جاپانی ین 4 فیصد مہنگا ہوکر 1.03 روپے پر آگیا۔

امریکی انتخابات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 51 ڈالر مہنگا ہوگیا جب کہ ایشیائی سیشن میں لائٹ سوئیٹ کی قیمت میں ایک ڈالر 66 سینٹ کی کمی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 43 ڈالر 32 سینٹ ہوگئی۔

https://www.dailymotion.com/video/x51bc0s
Load Next Story