الطاف حسین کی علما ومشائخ سے 7 جنوری کوسپریم کورٹ میں آنے کی اپیل

قائد تحریک نے ٹیلی فون پرمتحدہ علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی، مفتی منیب الرحمان اور مولانازرولی سےبات کی۔

الطاف حسین نے مولانا زرولی سے جامعہ احسن العلوم کے طلبہ اورعلما کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی او دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےدینی رہنماؤں سےٹیلی فون پرگفتگوکی اورعلما ومشائخ سےاپیل کی ہےکہ وہ 7 جنوری کوتوہین عدالت کیس کی کارروائی جاننے کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔


قائد تحریک نے ٹیلی فون پرمتحدہ علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی، مفتی منیب الرحمان اور جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مولانازرولی سےبات کی۔ ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے مولانا زرولی سے جامعہ احسن العلوم کے طلبہ اورعلما کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی او دلی ہمدردی کااظہارکیا۔

الطاف حسین نے مفتی منیب الرحمان سےاسلام آباد میں غزہ کے عوام سے یک جہتی کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے صاحبزادے کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ حافظ طاہراشرفی سے گفتگومیں الطاف حسین نے علما و مشائخ سے اپیل کی کہ وہ توہین عدالت کیس کی عدالتی کارروائی جاننے کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر شکریہ کا موقع دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story