یو بی ایل نے ’بینک آف دی ایئر 2012 پاکستان‘ ایوارڈ جیت لیا

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) کو یہ ایوارڈ گلوبل بینکاری برادری میں ایکسی لینس کے فروغ پر دیا گیا۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) کو یہ ایوارڈ گلوبل بینکاری برادری میں ایکسی لینس کے فروغ پر دیا گیا۔ فوٹو : فائل

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) کو معروف بین الاقوامی جریدے ''دی بینکر'' نے لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران 'بینک آف دی ایئر 2012 پاکستان' کا ایوارڈ دیا۔


یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) کو یہ ایوارڈ گلوبل بینکاری برادری میں ایکسی لینس کے فروغ پر دیا گیا۔ اس موقع پر بینکر نے یوبی ایل کو حالیہ مالیاتی بحران کے دوران صارفین کی جانب سے بینک پر اعتماد پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ یوبی ایل کی ٹھوس مینجمنٹ، زبردست کاروباری ماحول اور ہوشمند رسک اپروچ کا ثبوت ہے۔
Load Next Story