4 سال میں2867 ارب روپے کا ملکی و غیرملکی قرضہ ادا

2588 ارب روپے کا ملکی اور 279 ارب روپے کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا، دستاویز

سال 2010-11 کے دوران 68 ارب روپے کے غیر ملکی اور 6 کھرب 30 ارب روپے کے ملکی قرضہ واپس کیا گیا۔ فوٹو: فائل

موجودہ حکومت نے گزشتہ 4سال کے دوران مجموعی طور پر 2867 ارب روپے کا ملکی و غیرملکی قرضہ واپس کیا۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق سال 2008-09 سے مالی سال 2011-12 تک 2588 ارب روپے کا ملکی اور 279 ارب روپے کا غیرملکی قرضہ واپس کیاگیا، سب سے زیادہ قرضہ گزشتہ مالی سال واپس کیا گیا، سال 2008-09 کے دوران 6کھرب 38 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا گیا جس میں 79 ارب کا غیرملکی اور 5 کھرب 59 ارب روپے کا ملکی قرضہ شامل ہے۔




سال 2009-10 کے دوران 6 کھرب 42ارب روپے کاقرضہ واپس کیا گیا جس میں 64 ارب کا غیرملکی اور 5 کھرب 78 ارب روپے کا ملکی قرضہ شامل ہے، سال 2010-11 کے دوران 68 ارب روپے کے غیر ملکی اور 6 کھرب 30 ارب روپے کے ملکی قرضے سمیت مجموعی طور پر 6 کھرب 98 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا گیا، سال 2011-12 دوران 8 کھرب 89 ارب روپے کاقرضہ واپس کیا گیا جس میں سے 68 ارب روپے غیرملکی اور 8 کھرب 21 ارب روپے کا ملکی قرضہ تھا۔
Load Next Story