ٹیسٹ رینکنگ انگلینڈ نے اپنی دوسری پوزیشن بچالی
چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت میں فرق بڑھ گیا
ISLAMABAD:
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے دوسری پوزیشن کو آسٹریلوی قبضے سے بچالیا، بھارت کے خلاف سیریز فتح سے انگلش ٹیم کی حیثیت مستحکم ہوگئی، ریٹنگ پوائنٹس میں بھارت پاکستان سے مزید نیچے چلا گیا، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود روایتی حریفوں میں فرق بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے بھارت کیخلاف سیریز 2-1 سے جیتی،ایک ریٹنگ پوائنٹ ملنے سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 118 ہوگئی، اگرچہ اس کا اب بھی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے 5 پوائنٹس کا فاصلہ باقی ہے مگر دوسری پوزیشن پر وقتی طور پر آسٹریلیا کا خطرہ ٹال دیا ہے، اب کینگروزسری لنکا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ سے بھی اپنی تیسرے نمبر سے آگے نہیں بڑھ سکتے، مگر ان کے پوائنٹس کی تعداد 117 ہوجائے گی۔
اگر بھارت ناگپور میں فتح حاصل کرلیتا تب آسٹریلیا کودوسرے نمبر پر پہنچنے کا موقع مل جاتا۔ سیریز ہارنے کی وجہ سے بھارت کو ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی پانچویں پوزیشن پر توکوئی اثر نہیں ہوا، البتہ چوتھے نمبر پر موجود روایتی حریف پاکستان سے فاصلہ 3 کے بجائے چار ریٹنگ پوائنٹس کا ہوگیا۔
اس وقت ٹاپ 5 ٹیموں کے درمیان صرف 18 ریٹنگ پوائنٹ کا فرق جبکہ اپریل 2013 کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل تمام ٹیموں کو ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہیں، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا بھارت جبکہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا، اس طرح ٹاپ پوزیشن میں ردوبدل ہوسکتا ہے، جودو ٹیمیں یکم اپریل کو رینکنگ میں ٹاپ4 پوزیشنز پر براجمان ہوں گی انھیں لاکھوں ڈالر انعام کی صورت میں ملیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپریل 2013، 2014 اور 2015 کے دوران ٹاپ 4 ٹیسٹ رینک ٹیموں میں 38 لاکھ ڈالر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ٹاپ ٹیم ایک لاکھ 75 ہزار کے بجائے ساڑھے چار لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔