لاہورمیں فیکڑی میں آگ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

جاں بحق ہونےوالے مزدوروں میں جاوید، خضراورجہانزیب شامل ہیں

آگ پرقابو پانے کے لیے ریسکیو کی 7 گاڑیوں نے حصہ لیا فوٹو: ایکسپریس

راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے راوی روڈ پرواقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جن کی جانب سے مسلسل آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے واقعے میں 3 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جاں بحق مزدوروں کی شناخت جاوید اورجہانزیب اورخضرکے نام سے ہوئی ہے۔
Load Next Story