غیر قانونی اسلحہ کیس فیصل رضا عابدی ضمانت پر رہا
فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منطور ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اپنی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست دی جسے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x51fbqg