سعید الزماں صدیقی کل گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کل سندھ کے 30 ویں گورنر کا حلف اٹھائیں گے
جسٹس ریٹائرڑ سعید الزمان صدیقی کل سندھ کے 30 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس حوالے سے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے گورنر ہاؤس میں ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ تعینات
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کو چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور بعد ازاں اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔
سب سے زیادہ تقریباً 14 برس تک گورنر سندھ رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عام طور پر ایک معتدل مزاج رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن گزشتہ ماہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ڈاکٹر عشرف العباد خان کی جانب سے بھی مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد سے ان کی شخصیت متنازع ہو گئی تھی۔