ناپسندیدہ قرار دیئے گئے مزید 2 بھارتی سفارت کار پاکستان بدر
بلبیر سنگھ بطور فرسٹ سیکرٹری پریس جبکہ جیا بالن سینتھل بھارتی سفارتخانے میں بحیثیت اسٹاف آفیسر تعینات تھا
KARACHI:
پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں دہشت گردی پھیلانے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مزید 2 ایجنٹوں کو واپس بھجوادیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیئے جانے والے بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 8 میں سے مزید 2 اہلکاروں کو براستہ دبئی وطن واپس روانہ کردیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان بدر کئے جانے والا جیا بالن سینتھل بھارتی سفارتخانے میں بحیثیت اسٹاف آفیسر تعینات تھا اور اس کا تعلق بھارتی ایجنسی ''را'' سے ہے جبکہ بلبیر سنگھ بطور فرسٹ سیکرٹری پریس بھارتی سفارتخانے میں کام کررہا تھا جب کہ درحقیقت وہ پاکستان میں آئی بی کا اسٹیشن چیف تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سفارتکاروں کے لبادے میں مزید 5 بھارتی خفیہ ایجنٹ ملک بدر
دونوں اہلکاروں کو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد ناپسندیدہ قراردیا گیا تھا اور انہیں پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جن میں بلبیر سنگھ اور جیا بالن سینتھل کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسلام آباد سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ کردیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x51fegu