ٹول پلازہ کے قریب کوچ سے 2 غیر ملکی باشندے گرفتار

دونوں ازبک افراد کے پاس سفری دستاویزات نہیں ، پولیس،مقدمہ درج

گڈاپ پولیس نے دوان چیکنگ سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بنگش مسافر کوچ سے2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا. فوٹو: فائل

گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس نے دوان چیکنگ سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بنگش مسافر کوچ سے2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا، ایچ ایس او گڈاپ سٹی راجہ اسلم نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی بنگش کوچ کے ذریعے پشاور سے کراچی آرہے تھے،انھوں نے بتایاکہ گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی باشندے ازبک ہیں اور ان کے پاس سے کسی قسم کے سفری دستاویزات نہیں تھے۔

جس پر دونوں افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، انھوں نے بتایاکہ گرفتار غیر ملکی باشندے اپنا جعلی نام ناصر اور فضل بتا رہے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ غیر ملکیوں سے کی جانے والے ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں نے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرک شیخپورہ سے جعلی قومی شناختی کارڈ بنوایا ہے جو انھیں کچھ دن بعد ملنا تھا اور اس کے بعد دنوں غیر ملکیوں نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش کرنی تھی ۔
Load Next Story