ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی اپنی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے

امریکی صدارتی انتخابات والے دن صبح تک ٹرمپ کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف بیانات موجود تھے

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران اپنے بیان میں مسلمانوں پر پابندی عائد کرنے کی بات کی تھی۔ فوٹو: فائل

انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے لئے امریکا میں پابندی عائد کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بنتے ہی اپنی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے۔

[poll id="1261"]

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر موجود ہر قسم کے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے گئے ہیں اور اب ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات والے صفحات پر دوسرے لنک ڈال دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پرھیں: امریکا میں مسلمانوں پر پابندی لگا دی جائے، ٹرمپ


میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف بیانات والے صفحات صدارتی الیکشن والے روز 8 نومبر کی صبح تک موجود تھے لیکن اسی رات انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ان صفحات کو ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کئی متنازع اور نسلی امتیاز پر مبنی بیانات دیئے اور خاص طور پر انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی، مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ زور امیگریشن پر دیا اور اپنے متنازع اور سخت گیر خیالات کا اظہار کر کے انہوں نے پورے ملک میں ہیجان اور بے چینی پیدا کی جب کہ خاص طور پر امریکا میں بسنے والے مسلمانوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x51hidw

 
Load Next Story