کھوڑی شاخ میں70 فٹ چوڑا شگاف100ایکڑ زرعی اراضی زیر آب

سرسوں ، سونف، گندم سمیت سبزیوں کی فصلیں تباہ، آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان، محکمہ آبپاشی کا عملہ دیر سے پہنچا

آبادگاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

کھپرو کے قریب کھوڑی شاخ میں اچانک شگاف پڑنے سے 100ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی نتیجے میں زیر کاشت سرسوں، سونف، گندم اور دیگر فصلیں تباہ و برباد ہوگئیں ۔

آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان، محکمہ آبپاشی کا عملہ تاخیر سے پہنچا، آبادگاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے عملے کی غفلت و نااہلی کے باعث کھوڑی شاخ کے ٹیل میں اچانک شگاف پڑ گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے 70فٹ تک چوڑا ہوگیا۔




شگاف کے نتیجے میں 100ایکڑ زرعی اراضی ڈوب گئی، لاکھوں روپے مالیت کی سرسوں ، سونف ، گندم سمیت دیگر سبزیوں کی فصلیں تباہ و برباد ہوگئیں۔آبادگاروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ 4گھنٹوں کے بعد پہنچا، آبادگاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر قابو پایا۔
Load Next Story