دھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے اور پاکستان آگے بڑھے گا شہبازشریف
قوم کے اندرنفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث تنہا ہو چکے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے اور پاکستان آگے بڑھے گا جب کہ قوم کے اندرنفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث تنہا ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھااورگزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران جس محنت سے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ بات پوری قوم جانتی ہے کہ جس ملک میں منصوبے شروع ہو کر ختم ہونے کا نام نہ لیں وہاں پر آج انتہائی کم عرصے میں پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں اور اس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی محنت، امانت، دیانت اور شفافیت پر مبنی پالیسی کو جاتا ہے جس کی آج نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خوشحال، ترقی یافتہ ، پرامن ، محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے اورتیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان اپنی یہ منزل ضرور حاصل کرے گا، ملک کو دھرنوں کی ضرورت ہے نہ منفی سیاست کی اور یہی وجہ ہے کہ قوم کے اندرنفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث آج تنہا ہو چکے ہیں اورعوام نے اپنے اتحاد کی طاقت سے ان عناصر کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفا ق میں جو برکت ہے اسی کے باعث پاکستان کی باصلاحیت قوم ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی اوردھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے اور پاکستان آگے بڑھے گا۔