سندھ کابینہ میں 6 نئے معان خصوصی شامل کیے جانے پر غور
نئے معاونینِ خصوصی کو قلمدان نہیں سونپے جائیں گے، ذرائع
لاہور:
سندھ کابینہ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی منظوری کے بعد جلد ہی 6 معاون خصوصی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ میں مزید 6 معاونِ خصوصی شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کی حتمی منظوری پیپلزپارٹی کی قیادت سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نجمی عالم، فیروز جمالی، حنا دستگیر، نادیہ گبول، فدا مستوئی، ریاض شاہ، صادق میمن ممکنہ معاونینِ خصوصی ہوں گے۔
اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ اسمبلی کے مجموعی ارکان کے 11 فیصد تک مشتمل ہوسکتی ہے اس حساب سے صوبائی کابینہ میں 18 وزرا اور 5 مشیر رکھے جاسکتے ہیں لیکن نئے معاونینِ خصوصی کی شمولیت کے بعد سندھ کابینہ کے ارکان کی تعداد 44 ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے معاونینِ خصوصی کو قلمدان نہیں سونپے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں 18 وزرا، 4 مشیر اور 16 معاونینِ خصوصی پہلے ہی موجود ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x51grf9