نادرا نے2لاکھ سے زائد اسمارٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کردیے

اسمارٹ کارڈ 36سیکیورٹی خصوصیات کے باعث دنیا کا سب سے محفوظ کارڈ ہے،نادرا.

اسمارٹ کارڈ 36سیکیورٹی خصوصیات کے باعث دنیا کا سب سے محفوظ کارڈ ہے،نادرا. فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے چار ہفتوں میں دو لاکھ سے زائد اسمارٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کردیے ہیں۔

عوام کی جانب سے نادرا کے اسمارٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی بھرپور پذیرائی جاری ہے، کارڈ کی قیمت پندرہ سو روپے ہے، عوام کے صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ نئے اسمارٹ کارڈ فیس دیکر حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرانے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بدستور استعمال کے قابل رہیں گے،




یہ بات نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی،نادرا ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں شامل بائیومیٹرک خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام تک حکومتی سہولتیں پہنچانے میں معاونت ہوئی ہے جو اس سے قبل ممکن نہیں تھا، اس ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ کارڈ کی مائیکرو چِپ میں ڈیٹا کی موجودگی اور اس کے ذریعے سرکاری اور غیر سرکاری خدمات کی فراہمی ہے، یہ مائیکرو چپ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تصدیق کیلیے ایک معیار بن گئی ہے جو اسمارٹ کارڈ میں بھی استعمال کی گئی ہے، اسمارٹ کارڈ میں 36 طبعی سیکیورٹی خصوصیات اور جدید ترین انکرپشن کوڈز ہیں جس کی وجہ سے یہ کارڈ دنیا کا سب سے محفوظ شناختی کارڈ ہے۔
Load Next Story