سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے کیلئے ٹیکس رسیدیں دینا ہوگی

سوئس بینک کھاتے داروں کاغیرٹیکس شدہ پیسہ نہ لینے کے پابند ہوں گے،نیاقانون بنایا جائے گا،سوئس وزیرخزانہ

وزارت خزانہ کوآئندہ سال قانونی مسودہ جمع کرانے کی ہدایت،سوئس بینکرز ایسوسی ایشن کا فیصلے کاخیرمقدم فوٹو: فائل

MUMBAI:
اپنے اپنے ملکوں سے دولت نکال کرسوئس بینکوں میں چھپانے والوں کے لیے ایک بْری خبریہ ہے کہ سوئٹزرلینڈکی حکومت نے غیرٹیکس شدہ دولت کی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نیاقانون بنانے کاحکم دے دیاہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق سوئس حکومت کے وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ غیرٹیکس شدہ دولت کی حوصلہ شکنی کے لیے نیاقانون بنایا جائے گا اوراس حوالے سے بینکوں اورمالیاتی اداروں کے لیے قوانین سخت کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے سوئس حکومت کی وفاقی کونسل نے وزارت خزانہ کوآئندہ سال نئے قانون کا ڈرافٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیا قانون بننے کے بعد سوئس بینکوں میں پیسے رکھوانے کے لیے اس پرادا شدہ ٹیکس کی رسیدیں بھی دکھانا لازمی ہوں گی۔




اورسوئس بینک کھاتے داروں کاغیرٹیکس شدہ پیسہ نہ لینے کے پابند ہوں گے۔ سوئس وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سرمائے کی فراہمی روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگا،جس کے لیے قوانین پہلے ہی نافذ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سوئس بینکوں کوغیرملکی کھاتے داروں کے حوالے سے ٹیکس ڈیکلریشن پرلازمی عمل درآمد کویقینی بناناہوگا۔ سوئس بینکرزایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story