شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان

یوم لطیف کے موقع پر صوبائی حکومت کےماتحت ادارے اور تعلیمی مراکز بند رہیں گے

سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس منایا جاتا ہے: فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر منگل کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔
Load Next Story