عراق میں پے درپے بم دھماکوں اور فائرنگ سے48افراد ہلاک87 زخمی
شیعہ آبادی والےدودیہات میں کاربم دھماکے،عراقی صدرکی پارٹی کےدفترمیں کردسیکیورٹی فورس میں بھرتی کےموقع پربم دھماکا.
عراق میں پے درپے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 48افرادہلاک اور 87سے زائد زخمی ہوگئے ۔پیر کو عالمی میڈیا کے مطابق عراق کے نینوا صوبے میں ہونیوالے دو کاربم دھماکوں میں 16 افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوئے ۔
دہشت گردوں نے الموفقیہ اور الخزنہ شیعہ آبادی والے دو دیہات میں کار بم دھماکے کیے جن میں 16 عراقی جاں بحق اور 6زخمی ہوئے۔کرکوک کے محکمہ صحت کے سربراہ عمر صدیق نے کہاہے کہ بم دھماکوں میں4 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوئے۔ ایک پولیس عہدے دار نے بتایا کہ دھماکوں میں10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔قبل ازیں اتوار کو صوبہ دیالا کے شہر جلوَلہ میں عراقی صدر جلال طالبانی کی جماعت پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے ہیڈکوارٹرز پر کار بم حملہ کیا گیا۔اس وقت وہاں کرد سیکیورٹی فورسز میں بھرتی کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
بم دھماکے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔تکریت میںہائی وے پر پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،بعد ازاںگاڑی میں نصب بم کودھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے 4مزید پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے شمال میں واقع گاؤںال بو صلیبی میں فوجی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایاگیاحملے میں 3فوجی ہلاک ہوگئے۔موصل میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
بعقوبہ میںبم دھماکے اورفائرنگ کے واقعات میں 3افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ صوبہ عنبرکے شہررطبہ میں راکٹ حملے میں2 افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ بغداد کے شمال میں واقع شہر دوجیل کے قریب کار بم دھماکے میں ایک عراقی ہلاک اور 10ایرانی زائرین زخمی ہوگئے۔ وسطی بغداد کے علاقے کارادامیںکاربم دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ مدائن میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے سے 3پولیس اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوگئے ۔کرکوک میںسہوا اینٹی القاعدہ ملیشا کی چوکی پر ملیشیا کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔خالدیہ میں کار بم دھماکے میں 2پولیس اہلکار اور 2شہری ہلاک جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔