جان ابراہم کی فلم ’’فورس 2 ‘‘ بھی پاک بھارت کشیدگی کا شکار
فلم میںدونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کو کچھ مناظر کے ذریعے پیش کیا گیاہے
لاہور:
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم '' فورس 2 '' بھی پاک بھارت کشیدگی کا شکار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق '' فورس 2 '' میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کچھ مناظر کے ذریعے فلم میں پیش کیا گیا، تاہم انڈین سینٹرل بورڈ ان مناظر کو فلم میں رکھنے کے حق میں نہیں۔واضح رہے کہ ابھینے دیول کی ہدایات میں بننے والی فلم ''فورس 2 ''، 2011 میں ریلیز ہونیوالی فلم ''فورس'' کا سیکوئل ہیجس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی اور سرحد پار دہشت گردی کو پیش کیا، تاہم سنسر بورڈ نے ان مناظر کو فلم میں رکھنے کی اجازت نہیں دی۔
سی بی ایف سی نے فلم '' فورس 2 '' کو یو اے سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے تین مناظر کو حذف کرنے کی ہدایت کی۔
اس سلسلہ میں جان ابراہم کا کہنا ہے کہ جب ہم فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، تو اس وقت اوڑی حملہ نہیں ہوا تھا، اس کے بعد اب فلم میں ایسا کچھ مناظر پیش کیے گئے ہیں جو حالیہ کچھ ماہ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مناظر فلم کی کہانی کے لیے کافی ضروری ہیں، اس لیے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سی بی ایف سی سے اپیل کریں گے کہ ان مناظر کو فلم میں رہنے کی اجازت ملے۔واضح رہے کہ فلم '' فورس 2 '' 18 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔