ترک صدر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے سول فوجی قیادت میں خلیج کم کرنے کی کوشش کریں گے

اردوان دورہ کے دوران پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنیکی بھی کوشش کریں گے۔

ترک صدرکے پاکستان کی فوجی اورسول قیادت دونوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں اطراف کوقائل کرنیکی کوشش کریں گے۔ فوٹو: فائل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورہ پر بدھ کواسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے جس میں وہ پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کیساتھ اہم دوطرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاہے کہ اردوان دورہ کے دوران پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنیکی بھی کوشش کریں گے۔


ان سفارتی ذرائع کا خیال ہے کہ ترک صدرکے پاکستان کی فوجی اورسول قیادت دونوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں اطراف کوقائل کرنیکی کوشش کریں گے کہ باہمی عدم اعتماد سے پاکستان کواقتصادی استحکام کے حصول کی کوششوں میں مدد نہیں ملے گی۔

 
Load Next Story