لیبیا کا 4 ملکوں کیساتھ عارضی طور پر سرحدیں بند کرنیکا اعلان

طرابلس حکام نے بڑھتی ہوئی شورش کی وجہ سے جنوبی صحرا کو فوجی عملداری میں دیدیا.

مشرقی شہر بن غازی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے4 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا. فوٹو: اے ایف پی

لیبیا کی حکمران نیشنل کانگریس نے اپنے 4 ہمسایہ ملکوں کے ساتھ عارضی طور پر سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طرابلس حکام نے بڑھتی ہوئی شورش کی وجہ سے اپنے جنوبی صحرا کو فوجی عملداری میں بھی دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارتِ دفاع کو عسکری گورنر کی تعیناتی کا اختیار بھی دیا گیا ہے




جسے مفرور افراد کی گرفتاری اور غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اختیار ہو گا۔ لیبیا کے وزیر اعظم علی زیدان نے گزشتہ ہفتے ہمسایہ ملکوں چاڈ، نائجیر، مالی اور سوڈان کا اجلاس طلب کیا تھا۔ طرابلس حکام نے انہی ملکوں کے ساتھ سرحدوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے4 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔
Load Next Story