لاہور میں مال روڈ سے ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا گیا
پولیس نے تمام ہڑتالی کیمپ اکھاڑ کر مال روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا
پولیس نے مال روڈ پر میو اسپتال کے ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف 5 روز سے جاری دھرنا ختم کروا کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال روڈ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ 5 روز سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی لیکن اب مال روڈ کو ٹریفک سے بند کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اگر کسی کو دھرنا دینا ہے تو فٹ پاتھ پر دے لیکن مال روڈ کو کسی صورت میں بند نہیں کرنے دیں گے۔ بعد ازاں ینگ ڈاکٹرز نے بھی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر احتجاج ختم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میو اسپتال کے دو ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف گزشتہ 5 روز سے ینگ ڈاکٹرز نے دھرنا دے رکھا تھا جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی جب کہ اس دوران مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا اور دو روز قبل ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث ایک بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x51r4kn_young-doctors_news