اشتعال انگیزتقریر علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد
علامہ یوسف پر فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریر کا الزام اور واقعے کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج ہے، تفتیشی افسر
GUJRANWALA:
انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد ملزم علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ علامہ یوسف پر فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے اور ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ بھی شریف آباد تھانے میں درج ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علامہ مرزایوسف کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علامہ یوسف کو جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پربھی تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ علامہ یوسف نے رواں برس مئی میں خرم زکی کی نمازجنازہ میں اشتعال انگیز تقریرکی تھی اور اس واقعہ کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج ہے لہذاٰ علامہ یوسف مرزا کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ عدالت نے علامہ مرزا یوسف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔