ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ
برفباری کے باعث پہاڑوں اور جنگلوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے
کوئٹہ اورچترال سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سےسردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش پسنی میں 49 اور زیارت 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، قلات ، چترال اورگردونواح میں رات کو بارش اور برفباری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بارش اور برفباری کے باعث قلات اور زیارت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کوئٹہ میں بھی پہاڑوں اور جنگلوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔