کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز رات 12 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے بند

منگل کی رات 12 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 12 بجے کے بعد ہی کھولے جاسکیں گے

منگل کی رات 12 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 12 بجے کے بعد ہی کھولے جاسکیں گےفوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز رات 12 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو دو دن کے لیے بند کیا جارہا ہے ، منگل کی رات 12 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 12 بجے کے بعد ہی کھولے جاسکیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے پمپس کی گیس مزید 24 گھنٹوں کے لیے بند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کے شہری 3 دن سی این جی سے محروم رہے تھے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو معمول بنایا جارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story