عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا

مسٹر پرفیکشنسٹ فلم میں ایک سخت گیر والد کے طور پر سامنے آئے ہیں

دنگل 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں وہ ایک سخت گیر والد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

فلم ''دنگل'' میں عامر خان، مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے تربیت دیتے ہیں۔


اس گانے کو دیکھ کر بھی اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان ایک والد کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کو پہلوان بنانے کے لیے سخت ٹریننگ دے رہے ہیں۔

گانے کی شروعات عامر خان کے ان جملوں سے ہوتی ہے، آج سے تم دونوں پہلوانوں کی زندگی گزارو گے۔ دنگل 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=6RB89BOxaYY
Load Next Story