مشغلے کیا کیا
ہالی وڈ کے اداکاروں کے پسندیدہ مشاغل کیا ہیں
اپنے پسندیدہ اسٹارز کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا شاید ہر پرستار اپنا حق سمجھتا ہے۔ ان کی ذاتی زندگی، اسکینڈلز، افواہیں، شادی، کیریر، رومانس غرض کہ ہر وہ بات جو اس آرٹسٹ سے متعلق ہو اس کا علم مداح کو ضرور ہونا چاہیے، کیوںکہ ایک فن کا ر اور پرستار کا تعلق سورج اور چاند کی طرح ہوتا ہے۔
پرستاروں کے بغیر فن کار کچھ بھی نہیں۔ دنیائے فلم کی سب سے بڑی انڈسٹری ہالی وڈ، جسے ایک طلسماتی دنیا بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ پوری دنیا میں ہالی وڈ کے اسٹارز پسند کیے جاتے ہیں لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ترستے ہیں۔ ان کے بارے میں جاننے کے خواہش مند رہتے ہیں کہ ان فن کاروں کی ذاتی پسند و ناپسند کیا ہے، ان کا رہن سہن، اندازواطوار عام زندگی میں کیسے ہیں؟ اپنا فارغ وقت وہ کیسے گزارتے ہیں یا ان کے مشاغل کیا ہیں۔ ذیل کے مضمون میں ہالی وڈ سے وابستہ نام ور شخصیات کے پسندیدہ مشاغل کے بارے میں بتایا جارہا ہے:
٭انجلینا جولی:
ہالی وڈ کی خوب رو اداکارہ اپنی فلموں اور کرداروں کے ساتھ سوشل ورک کے حوالے سے بھی مقبولیت رکھتی ہیں۔2001 ان کے کیریر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جب انہیں فلم لارا کرافٹ ٹامب رائیڈر سے بے پناہ شہرت ملی۔ یہ فلم ان کے فلمی کیریر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں پہل بار انہوں نے ایکشن ہیروئن کا رول کیا تھا۔ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔ جولی کا پسندیدہ مشغلہ انواع واقسام کے خنجر جمع کرنا ہے۔ اس وقت ان کے پاس بے شمار نایاب اور قیمتی خنجر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہر کتاب کا پہلا ایڈیشن خریدنا بھی انجیلینا جولی کے مشاغل میں شامل ہے۔
٭ون ڈیزل:
ہالی وڈ کے مقبول اداکار جو ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر بھی ہیں۔ ان کا شہرت یافتہ رول فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کا Dominic Toretto.ہے، جو کہ ڈوم کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ اداکاری کے علاوہ ان کی مقبولیت کی دوسری وجہ کئی ڈاکومینٹریز فلموں میں ان کی پس پردہ آواز ہے، جو کئی نام ور لوگوں پر فلمائی گئی۔ وہ چوںکہ ایکشن ہیرو کے طور پر زیادہ جانے جاتے ہیں، اس لیے ان کے کردار بھی کم وبیش اسی قسم کے ہوتے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ ان کے کئی مشاغل ہیں جن میں کوکنگ، اسنو بورڈنگ، فلمیں دیکھنا اور ویڈیو گیم کھیلنا شامل ہیں۔ ون کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ وڈیو گیم DUNGEONS AND DRAGONSہے جسے وہ بارہ سال کی عمر سے کھیل رہے ہیں۔
٭جونی ڈیپ:
جونی ڈیپ ایکٹر ہونے کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ ہالی وڈ کے چند قابل ذکر ایکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ جونی کی شہرت یافتہ فلموں میں 21 Jump Street,اورPirates of the Caribbean,کی سیریز شامل ہیں۔ ان کی دیگر ابتدائی قابل ذکر فلموں میں ایلس ان ونڈر لینڈ اور چارلی اینڈ دا چاکلیٹ فیکٹری بھی ہیں۔ جونی کے مشاغل میں موسیقی اور پینٹنگ کرنا شامل ہیں، پینٹنگ میں آئل پینٹ میں جونی کو مہارت حاصل ہے اور ان پینٹنگز کو قابل ذکر حلقوں میں کافی سراہا جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جونی کا ایک مشغلہ باربی ڈول جمع کرنا ہے۔ باربی کا ہر نیا ایڈیشن سب سے پہلے ان کے پاس پہ پہنچتا ہے اس وقت جانی ڈیپ کے پاس باربی ڈولز کی لاتعداد ہے۔
٭بریڈ پٹ:
ایکٹر اور پروڈیوسر بریڈ پٹ، جنہیں انتہائی مہذب اور اعلیٰ اطوار کا مالک انسان کہا جاتا ہے، کی شہرت کی ایک وجہ انجیلینا جولی سے شادی اور پھر طلاق بھی ہے۔ بریڈ پٹ ایکٹنگ اور پروڈکشن کے علاوہ آرکی ٹیکچر اور انٹیریرڈیزائنر بھی ہیں۔ ان کا مشغلہ میٹل آرٹ جمع کرنا ہے۔
٭ول اسمتھ:
ول اسمتھ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن اور ڈائریکشن سے بھی وابستہ ہیں۔ ول کا شمار کامیڈی ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کچھ ایکشن رول بھی کیے ہیں۔ ول جب ایکٹنگ نہیں کر رہے ہوتے تب ان کا پسندیدہ کام اجنبیوں سے باتیں کرنا اور ناراض لوگوں میں صلح کرانا ہوتا ہے۔
٭اسٹیون اسپیل برگ:
ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر اسٹیون کی کئی فلموں نے میکنگ کے اعتبار سے دنیا بھر میں شہرت پائی۔ ان کا شمار ہولی وڈ کے کام یاب ترین پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اسٹیون بھی فارغ اوقات میں اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔
٭کیمرون ڈیاز:
فلم چارلی اینجلز اور دا ماسک کی شہرت یافتہ اداکارہ کے مشاغل میں اسنو بورڈنگ اور کاسمیٹک سرجری کرانا شامل ہیں۔ وہ آئے دن اپنے چہرے اور جسم پر سرجری کراتی رہتی ہیں۔ ان کی نئی سرجری ناک کی ہے، جسے انہوں نے مزید خوب صورت بنوایا ہے۔
٭میڈونا:
امریکی گلوکارہ میڈونا جن کی شہرت کی وجوہات میں گلوکاری اور موسیقی کے علاوہ کئی قابل اعتراض حرکتیں بھی شامل ہیں۔ میڈونا کو گائیکی کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی گانوں کی سب سے عمدہ تخلیق ویڈیوز ہیں، جو میوزک کی دوسری وڈیوز سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔ میڈونا کے کئی مشاغل ہیں۔ ان میں سر فہرست یوگا کرنا ہے۔ پچاس کی دہائی طے کرلینے کے باوجود وہ اپنی عمر سے کئی گنا کم نظر آتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مطالعہ کرنے اور کہانیاں لکھنے کا بھی شوق ہے اور وہ اب تک بچوں کی کئی کہانیاں لکھ چکی ہیں۔
٭سیلیین ڈیان:
گلوکارہ سلیائن ڈایان کی شہرت میں فلم ٹائیٹینک کا ٹائیٹل سونگ مائی ہارٹ ول گو آن کا نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے کئی دوسرے ہٹ سونگز گائے ہیں اور انہیں امریکا کی منہگی ترین گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ڈایان کے مشاغل میں گولف شوز جمع اور سوئمنگ کرنا شامل ہیں۔ ان کے پاس اس وقت گولف شوز کی کئی سو اقسام ہیں۔
٭بروس ولس:
ایکشن ہیرو کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے اداکار بروس ولس اپنے فارغ اوقات میں کئی مشاغل سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جن میں باکسنگ اور باسکٹ بال کھیلنا نمایاں ہیں۔ اس لیے جہاں کہیں باکسنگ یا باسکٹ بال کے مقابلے ہورہے ہوں بروس وہاں ضرور موجود ہوتے ہیں۔
٭ٹام کروز:
پُرکشش افراد کی فہرست میں سب سے نمایاں ٹام کروز کی شہرت میں ان کی چارمنگ شخصیت کے ساتھ فلم مشن امپوسیبل سیریز کا بھی دخل ہے۔ ٹام کے کئی مشاغل ہیں، جن کے ساتھ وہ اپنا وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ان میں کوکنگ کرنا اور فلائی کرنا نمایاں ہیں۔
٭لیونارڈو ڈی کیپریو:
فلم ٹائیٹینک سے شہرت حاصل کرنے والے لیونارڈو نے گذشتہ برس اپنی فلم ریویڈینٹ پر آسکر ایوارڈ وصول کیا تھا۔ لیونارڈو کے مشاغل میں ویڈیوز گیم اور باسکٹ بال کھیلنا شامل ہیں۔
٭نکولس کیج:
اداکار نکولس کیج ایک باصلاحیت اداکار ہیں، جن کا شمار ہالی وڈ کے چند نمایاں فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ نکولس کے کریڈٹ پر کئی ہٹ فلمیں ہیں، جن میں گھوسٹ رائیڈر اور سٹی آف دا اینجل بھی شامل ہیں۔ نکولس کے مشاغل میں گھر خریدنا سر فہرست ہے اور خاص بات یہ ہے کہ نکولس جو گھر خریدتے ہیں وہ اپنے طرز تعمیر کا اکلوتا شاہ کار ہوتا ہے۔
٭جینفر لوپز:
امریکی گلوکارہ جنینفر جو کچھ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، کے مشاغل میں شاپنگ، یوگا، ٹینس کھیلنا اور گھر کی بار بار ڈیکوریشن کرنا شامل ہے۔
٭نکول کڈمین:
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈ میں کو ویڈیو گیم کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ اپنے فارغ اوقات میں اسی سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
٭گائنتھ پلٹرو:
اداکارہ گائنتھ کو غیرملکی زبانیں سیکھنے کا شوق ہے اور اس کے لیے وہ اپنے شیڈول میں سے وقت نکال کر کوئی انسٹی ٹیوٹ جوائن کرتی ہیں، جہاں غیرملکی زبانیں سکھائی جاتی ہوں۔ اس کے علاوہ میڈونا سے بہت زیادہ دوستی کی بدولت انہیں یوگا کا بھی جنون ہے۔