پی اے سی کا رجسٹرارسپریم کورٹ کا معاملہ پارلیمنٹ کوبھجوانے کا فیصلہ
ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی ادارے سے متعلق کوئی ابہام نہ رہے۔ چیرمین پی اے سی ندیم افضل چن
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرارسپریم کورٹ ڈاکٹرفقیر حسین کے کمیٹی میں پیش نہ ہونے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹرارسپریم کورٹ کے کمیٹی میں پیش نہ ہونے کا معاملے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مسئلے کو دو دن کے اندر پارلیمنٹ کوبھجوانے کا فیصلہ کیاگیا۔
اس موقع پرچیرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے کہا کہ اگرآج رجسٹرارسپریم کورٹ کو پیش نہ ہونے سے متعلق استثنیٰ دیا تو پھرکل دوسرے ادارے بھی پیش نہ ہونے سے متعلق استثنیٰ مانگیں گے، انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے رجسٹرارسپریم کورٹ کوطلب کیا گیا اس سے کسی کو بھی یہ تاثرنہیں لینا چاہئے کہ اداروں میں کسی بھی طرح کوئی تصادم کی کیفیت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی ادارے سے متعلق کوئی ابہام نہ رہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے کہا کہ تمام ادارے پی اے سی کو جوابدہ ہیں، کوئی بھی ادارہ احتساب سے بالاترنہیں۔