ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو شسکت دیدی

آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کے لئے 393رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 255رنز پرہی ہمت ہار گئی

آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کے لئے 393رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 255رنز پرہی ہمت ہار گئی ، فوٹو : اے ایف پی

ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 137رنز سے شکست دے دی۔


آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کے لئے 393رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 255رنز پرہی ہمت ہار گئی ۔ کینگروز کی فتح میں آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل نے اہم کرداراداکیا،مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ پیٹر سڈل نے پہلی اننگز میں 5 اوردوسری اننگزمیں 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

سری لنکا کی دوسری اننگز میں سنگاکارا نے سب سے زیادہ 63 اور سمرا ویرا نے 49 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 450جبکہ دوسری اننگز میں 278 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 336رنزپر آؤٹ ہو گئی ۔ 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا ۔
Load Next Story