شاہ نورانی دھماکا وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے مشیر مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے زخمیوں کی عیادت کی

وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے مشیر مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے زخمیوں کی عیادت کی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نےدرگاہ شاہ نورانی خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 5لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کے لئے فی کس 2لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے امداد کااعلان کیا جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ان کے مشیر مصدق ملک اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت کی۔


اس موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حب سانحے کے دہشت گردوں کاہر جگہ پیچھاکریں گے اور دہشت گردی کا ہرصورت خاتمہ کرکے رہیں گے جب کہ ملک سے انتہاپسندی ختم کرناہمارا فرض ہے۔

واضح رہےگزشتہ روزبلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 52افراد جاں بحق اور100سےزائد زخمی ہوگئے۔
Load Next Story