سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

سول جج عباس علی شاہ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد کی سول عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف اپنے دوراقتدار میں ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی جس پر تھانہ سیکرٹریٹ نے پرویز مشرف کے خلاف ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں پولیس نے سول جج سے پرویز مشرف کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سول جج عباس علی شاہ نے سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

Recommended Stories

Load Next Story