کئی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھرلی سنی لیون

ہندی فلموں کے شائقین کی بے حد ممنون ہوں جو سوشل میڈیا پر بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

2013کے دوران سلور اسکرین پر کئی اچھی فلمیں دوں گی، سنی لیون۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ نئی فلموں میں کام کے لیے تیار ہوں ،اپنی زیر تکمیل فلموں کو جلد مکمل کروا رہی ہوں ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ متعدد نئی فلمیں سائن کرلی ہیں 2013کے دوران سلور اسکرین پر کئی اچھی فلمیں دوں گی ۔انھوں نے کہا کہ شائقین کی پسند کو دیکھتے ہوئے فلموں میں کام کرنے کی اپنی رفتار بڑھادی ہے اور اب تیز رفتاری کے ساتھ نئی فلموں میں کام کررہی ہوں ۔




اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس میں میرے شوہر نے بھی بہت تعاون کیا ہے اور سب سے بڑھ کر ہندی فلموں کے شائقین کی بے حد ممنون ہوں جو سوشل میڈیا پر بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں ،انھی کی حوصلہ افزائی پر اپنے کام کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بالی وڈ میں اچھے کردار آفرز ہوئے ہیں اور کئی فلموں میںکام کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنی زیر تکمیل فلموں کو بھی جلد از جلد مکمل کرلوں گی ۔
Load Next Story