پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت پر بھارتی فلمسازوں کی دلچسپی

امکان ہے کہ سفارتی سطح پر تعلقات بہتر ہونے کے بعد دونوں مالک کے فنکار آزادانہ ایک دوسرے ملک میں آجا سکیں گے۔

پاکستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارتی فلموں میں نے سنیماؤں پر ریکارڈ بزنس کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں بھارتی فلموں کی کامیابی اور فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کے بعد بھارت کے متعدد فلم سازوں نے پاکستان میں فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


ذرایع کے مطابق بھارتی فلم سازوں کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں کو لے کر فلم بنائیں گے جو نہ صرف کم بجٹ کی فلم ہوگی بلکہ پاکستان اوربھات دونوں ممالک میں اسے پزیارائی ملے گی، پاکستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارتی فلموں میں نے سنیمائوں پر ریکارڈ بزنس کیا کیا، جب کہ ٹیلی ویژن کے حوالے سے بہت سے فنکار بھارت میں شہرت رکھتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں کام کریں۔

دوسری طرف پاکستان اور بھارت کے فلم ساز مشترکہ فلمسازی کے لیے پہلے ہی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اس بات کا امکان ہے کہ سفارتی سطح پر تعلقات بہتر ہونے کے بعد دونوں مالک کے فنکار آزادانہ ایک دوسرے ملک میں آجا سکیں گے ،ان دن متعدد پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں جنھیں وہاں پزیرائی مل رہی ہے جب کہ بھارتی فنکار بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں،امید کے آیندہ سال پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوجائیں گے۔
Load Next Story