وزیر خزانہ نے 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی تردید کردی
40 ہزار کا بانڈ بھی بند نہیں کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار کی تردید
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، ایسی افواہیں مذموم عزائم رکھنے والے عناصر پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کے نوٹ کے علاوہ 40 ہزار کا بانڈ بھی بند نہیں کیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں۔ دوسری جانب بھارت میں حکومت نے 500 روپے کے نوٹ راتوں رات بند کرنے اعلان کردیا اور اسی تناظر میں بھی پاکستان میں بعض کرنسی نوٹوں کے بند ہونے کی افواہیں پھیلی تھیں۔