پریمیئر فٹبال نیوی نے ووہیب کلب کو شکست دیدی

ایئر فورس نے پی آئی اے کو ہرایا، نیشنل بینک کیخلاف پی ایم سی ایتھلیٹکو کامیاب

میچ کے بہترین اسکورر منصور خان اور بیسٹ کھلاڑی پی اے ایف کے اسٹرائیکر محمد شیر قرار پائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں نیوی نے ووہیب کلب کو 4-0 سے شکست دے دی۔

پاکستان ایئر فورس نے پی آئی اے کو 2-0 سے مات دی،نیشنل بینک کیخلاف پی ایم سی ایتھلیٹکو فیصل آباد کی ٹیم 1-0 سے کامیاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلوچ اسٹیڈیم کراچی میں پی اے ایف نے قومی ایئر لائن کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،اسٹرائیکر منصور خان اور مڈفیلڈر محمد ذیشان نے بالترتیب 38اور 84 ویں منٹ میں گیندکو جال میں پہنچایا،فاتح ٹیم کے مڈ فیلڈر محمد بلال اور ناکام سائیڈکے عبدالغفار کو یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔


میچ کے بہترین اسکورر منصور خان اور بیسٹ کھلاڑی پی اے ایف کے اسٹرائیکر محمد شیر قرار پائے۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پی ایم سی ایتھلیٹکو نے نیشنل بینک کو ایک، صفر سے زیر کیا،میچ کا واحد گول مڈ فیلڈر محمد عثمان نے 57 ویں منٹ میں داغا، بہترین اسکورر محمد عثمان اور بیسٹ کھلاڑی پی ایم سی کے ڈیفینڈر وقاص قرار پائے،تیسرے میچ میں نیوی نے ووہیب کلب کو 4-0 سے ہرایا۔



پی این ایس کارساز گرائونڈ کراچی میں اسٹرائیکرز بلال جونیئر، محسن علی، عدنان اور ڈیفینڈر رمضان نے گول کیے،ووہیب ایف سی کے اسٹرائیکر ادریس کو میچ کے پانچویں اور نیوی کے بلال جونیئر کو48 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، بہترین اسکورر کا انعام عدنان اور بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ نیوی کے گول کیپر شہزاد کو دیا گیا،ایونٹ میں بدھ کو حبیب بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کا مقابلہ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کراچی اور کے ای ایس سی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کا میچ کے پی ٹی اسٹیڈیم پر ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story