ایئر نیوزی لینڈ نے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا
اتحاد ایئرویز کو بہترین ’فرسٹ کلاس‘ کیبن اور سنگاپور ایئرلائنز کو اکانومی کلاس کا پہلا اعزاز دیا گیا۔
دنیا بھر کی اہئر لائنز میں ایئر نیوزی لینڈ نے مسلسل چوتھے برس بھی اپنے سرفہرست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
اتحاد ایئرویز کو بہترین 'فرسٹ کلاس' کیبن اور سنگاپور ایئرلائنز کو اکانومی کلاس کا پہلا اعزاز دیا گیا۔ اس کے علاوہ برٹش ایئرویز اور ورجِن اٹلانٹک کو پہلی 10 بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کی ورجِن ایئرلائنز کو بہترین بزنس کیبن اور امارات فضائی کمپنی کو دورانِ پرواز بہترین فضائی تجربے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
یہ ریٹنگز بین الاقوامی فضائی سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ airlineratings.com نے سال 2017 کے لیے جاری کی ہیں۔ اس میں فضائی سروسز کے معیارات اور تحفظ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کی ایئرلائنز میں تفریحات، کھانے ، ماحول اور عملے کے معیارات کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ اس اعزاز کے لیے ضروری ہے کہ ایئرلائنز جدید اختراعات کو ثابت کریں اور تحفظ اور سیفٹی کے سیون اسٹار اسٹیٹس تک پہنچیں۔ مجموعی طور پر 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست یہ ہیں:
1:ایئر نیوزی لینڈ
2: قنٹاس
3: سنگاپور اہئرلائنز
4: کیتھے پیسفک
5: ورجن اٹلانٹک اور ورجِن آسٹریلیا
6: برٹش ایئرویز
7:اتحاد ایئر ویز
8: آل نیپون ایئر ویز
9: ایوا ایئر
10: لفتھانسا
ایئرلائن ریٹنگ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر انچیف جیفری تھامس نے کہا کہ ایئر نیوزی لینڈ تمام شعبوں میں غیر معمولی بہتری رکھتی ہے اور اس کا آڈٹ بھی بہترین دیکھا گیا، اس کے علاوہ ماحولیاتی لحاظ اور جدید ترین جہازوں کی وجہ سے یہ ایک بہترین فلائٹ سروس ہے، ایئر نیوزی لینڈ نے جہازوں کو جدید بنانے، لاؤنج بہتر کرنے اور تین نئے بین الاقوامی روٹس کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کی قنٹاس ایئرلائن ہے جس کی مضبوط مالیات کو نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ 2017 میں بوئنگ 787 متعارف کرانے والی پہلی ایئرلائن ہوگی۔ سنگاپور ایئرلائنز کو پریمیئم اکانومی ایئرلائن کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اتحاد کو صرف بہترین فرسٹ کلاس کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ایئرلائنز کے دیگر ذیلی شعبے اور سہولیات کو اس لحاظ سے بھی بیان کیا گیا ہے:
ایئر نیوزی لینڈ کو مجموعی طور پر دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز دیا گیاہے۔
بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز اتحاد ایئرویز کو ملا۔
بہترین بزنس کلاس: ورجِن آسٹریلیا
بہترین پریمیئم اکانومی: ایئرنیوزی لینڈ
بہترین اکانومی کلاس: سنگاپور ایئرلائنز
بہترین کیبن عملے کا اعزاز ورجِن امریکہ اور آسٹریلیا کو دیا گیا
بہترین کھانا اور اس کی پیشکش: قنٹاس
بہترین لاؤنج: قنٹاس
دورانِ پرواز بہترین انٹرٹینمنٹ: امارات ایئرلائن
بہترین ڈومیسٹک کلاس: قنٹاس
طویل فاصلے کی بہترین ایئرلائنز: اتحاد(مشرقِ وسطیٰ تا افریقہ) سنگاپور ایئرلائنز ( ایشیا پیسیفک)، ورجن اٹلانٹک ( یورپ)، ڈیلٹا ایئرلائن ( امریکاز)
بہترین سستی ایئرلائنز ( ورجِن امریکہ) ، اسکوٹ ( ایشیا پیسفک)، کولولو (افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ)، اور نارویئن (یورپ)
بشکریہ: AirlineRatings.com