آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک نے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ’شیردل‘ قرار دے دیا
بال ٹیمپرنگ الزامات کی زد میں آنے والے فاسٹ بولر نے 9 وکٹیں لے کر سری لنکا کے خلاف 137 رنز کی فتح میں اہم کردارادا کیا
آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پیٹرسڈل کو 'شیردل' قرار دے دیا۔
بال ٹیمپرنگ الزامات کی زد میں آنے والے فاسٹ بولر نے 9 وکٹیں لے کر سری لنکا کے خلاف 137 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ہر کھلاڑی کا دل سڈل جتنا بڑا ہو تو ہم بہت جلد عالمی کرکٹ میں ایک بار پھر نمبر ون بن جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سڈل عمدگی سے ہمارے اٹیک کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، اسے بھی ہمارا نمبر ون اسٹرائیک بولر بننے میں دلچسپی ہے، وہ پریشر لمحات میں بھی بہترین بولنگ کرنے کا ہنر جانتا اور اس کا مقصد صرف اپنی ٹیم کی فتح میںاپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سڈل نے کہا کہ ہوبارٹ کی وکٹ نے بھی ہمیں مدد فراہم کی اور ہم حریف سائیڈ کو دبائو میں لانے میں کامیاب ہوئے۔