نعمان جاوید نے فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی سے طلاق دیدی
گلوکارہ نے فیملی عدالت میں خلع کی بنیاد پر دائر اپنا دعویٰ واپس لے لیا
KARACHI:
گلوکار نعمان جاوید نے گلوکارہ فریحہ پرویز کو باہمی رضا مندی سے طلاق دیدی' طلاق کے بعد نعمان اور فریحہ کی راہیں جدا ہوگئیں' فیملی عدالت میں گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی بنیاد پر دائر دعوی واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیملی سول جج عابد بشیر چوہدری کی عدالت میں اپریل 2016 میں فریحہ پرویز نے خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعوی دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ نعمان اس پر تشدد کرتا ہے،اس نے کافی کوشش کی کہ گھرخراب نہ ہو لیکن نعمان نہیں سدھرا۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔
عدالت میں فریحہ کی طرف سے وکیل نے درخواست دی کہ نعمان جاوید اور فریحہ کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہوچکی ہے لہٰذا دعوے کو واپس کیا جائے جس پر عدالت نے دعوی خارج کردیا۔