علی ظفر کو ’’ڈیئر زندگی‘‘ سے الگ نہیں کیا گیا عالیہ بھٹ
فلم اسی طرح ریلیز ہوگی جیسے بنائی گئی ہے،اس میں تبدیلی کی باتیں مردہ بحث ہے
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار علی ظفر کو گوری شندے کی فلم ''ڈیئر زندگی'' سے علیحدہ نہیں کیا گیا اوریہ فلم 25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پابندی کے باعث گزشتہ چند دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ گوری شندے کی فلم ''ڈیئر زندگی میں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جگہ طاہر راج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں اس افواہ کی تردید کردی ہے۔
ایک بھارتی فیشن میگزین کے تقریب کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ '' ڈیئر زندگی'' سے کوئی تبدیل نہیں کیا جارہا۔ یہ فلم اسی طرح ریلیز ہوگی جیسے یہ بنائی گئی ہے۔ اس بارے میں زیادہ بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسے تبدیل کیا جارہا ہے اور کسے نہیں۔ یہ ایک مردہ بحث ہے جسے چھوڑ دینا چاہیے۔
عالیہ بھٹ کا فلم کے متعلق کہنا تھا کہ ''ڈیئر زندگی'' میری اپنی زندگی سے زیادہ قریب ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ اس میں ہر ایک کو اپنی زندگی کا عکس دکھائی دے گا۔ واضح رہے کہ میں فلم میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور علی ظفر کے علاوہ کنال کپور اور انگد بیدی بھی بطور اداکار شامل ہیں۔