جامعہ اردو میں جمیل الدین عالی چیئر قائم کی جائیگیگورنر

’’عالی ہے جس کا نام‘‘کتاب کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹرعشرت العباد ،ڈاکٹرقیصرکا خطاب.

’’عالی ہے جس کا نام‘‘کتاب کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹرعشرت العباد ،ڈاکٹرقیصرکا خطاب۔ فوٹو: فائل

شاعر، نثرنگار، کالم نگار، دانشور اور سماجی شخصیت جمیل الدین عالی کی کتاب ''عالی ہے جس کا نام'' کی تقریب رونمائی گورنر ہائوس میں گورنر سندھ کی زیر صدارت ہوئی۔

اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ عالی جی کی شاندار علمی، ادبی اور سماجی کاوشوں پر جامعہ اردو میں ان سے منسوب فیلو شپ اور گولڈ میڈل دیا جائے گا اورعالی جی کے نام سے چیئر بھی قائم کی جائے گی جس کے تمام اخراجات گورنر ہائوس برداشت کرے گا،گورنر سندھ نے کہاکہ عالی جی نے جس طرح تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا یہ شاندارکارنامہ ہے جس سے میں بھی متاثر ہوئی اور جب میں نے اپنا منصب سنبھالا اس وقت سندھ میں 25 جامعات تھیں اور اب 50 سے زائد ہیں۔




اس کتاب کو دیکھ اچھا تا ثر ملتا ہے کہ جامعہ اردو نے یہ کتاب شائع کرکے نہ صرف عالی جی کے مداحوں کے لیے بلکہ نئی نسل کو ایک اہم تحفہ دیا ہے اور یہ ایک گراں قدر کتاب ہے،کتاب کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی جمیل الدین عالی اپنی علالت کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے اور ان کے فرزند راجو جمیل نے نمائندگی کی، وفاقی جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالی جی اپنی ذات میں ایک ادارہ ہیں، پروفیسر سیما ناز صدیقی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی ترتیب اور اشاعت میرے لیے ایک معرکہ سے کم نہ تھا مگر اللہ تعالیٰ مشکل آسان کرتا گیا۔
Load Next Story